لندن (نیٹ نیوز ) برائٹن اور سائوتھمپٹن کے درمیان فٹبال میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں برائٹن کی ٹیم کو پہلے ہاف میں دو گول کے خسارے کا سامنا تھا۔
دوسرے ہاف میں برائٹن کی جانب سے شین ڈفی اور گلین مرے کی جانب سے دو سنسنی خیز گولز کی مدد سے برائٹن میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
میچ کے اختتام پر سائوتھمپٹن کو پوائنٹس ٹیبل پر 13 ویں اور برائٹن کو 14 ویں پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔