ڈگلس کوسٹا کو کھلاڑی پر تھوکنے کے الزام میں سزا

Last Updated On 19 September,2018 12:59 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) جووانٹس کے سٹرائیکر ڈگلس کوسٹا کو حریف کھلاڑی پر تھوکنے کے الزام میں چار میچوں کی پابندی کا سامنا ہے۔ ڈگلس نے میچ کے دوران پہلے حریف کھلاڑی کو کہنی ماری اور اس کے بعد سر سے ٹکر مار کر دور ہٹانے کی کوشش کی لیکن ان کی دونوں حرکتوں کو کیمرے کی نظر نہیں دیکھ سکی۔

بعد ازاں انہوں ںے اسی دوران حریف کھلاڑی ساسولو فیڈریکو پر تھوک دیا جس کو کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ برازیلی کھلاڑٰی کو فروسی نون ، بولونگا ، ناپولی اور یوڈینیس کے خلاف میچ میں شرکت کا موقع نہیں ملے گا۔