ملتان میں آل پاکستان پرو سنوکر چیمپین شپ کے دلچسپ مقابلے جاری

Last Updated On 31 October,2018 03:25 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں 6 روزہ آل پاکستان پروسنوکر چیمپین شپ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد نے جمینزیم کا رخ کر لیا۔

آل پاکستان سنوکر چیمپین شپ میں 24 مختلف ٹیموں کے 144 کھلاڑی شریک ہیں تاہم افتتاحی میچ میں ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین کے دل جیت لئے۔

دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں ڈیرہ غازی خان کی ٹیم 9 فریم سے کامیاب قرار پائی جس پر مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے فاتح ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی۔

سنوکر چیمپین شپ کا فائنل 4 نومبر کو کھیلا جائے گا جس میں چیمپین شپ کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں عالمی چیمپیئن یوسف خان لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کریں گے۔