چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف چیمپئن شپ 16 نومبر سے شروع ہو گی

Last Updated On 16 November,2018 10:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف چیمپئن شپ 16 سے 18 نومبر تک ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہو گی۔

اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور نعمت اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 240 گالفرز حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں امیچور، سینئر امیچور اور خواتین مقابلے ہوں گے۔

ایونٹ میں 72 امیچور، 41 سینئر امیچور اور 18 خواتین حصہ لیں گے۔ ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔