گجرات: گولڈ کبڈی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل واپڈا نے جیت لیا

Last Updated On 25 November,2018 10:13 pm

گجرات: (دنیا نیوز) فیصلہ کن معرکے میں پاکستان ایئر فورس کی ٹیم کو شکست ہوئی، روایتی کھیل میں ڈھول کی روایتی انٹری نے کھیل کو ثقافتی میلے میں بدل دیا، سب بے حد محظوظ ہوئے۔

ظہور الہی اسٹیڈیم گجرات میں گولڈ کبڈی ٹورنامنٹ کا میلہ سجا، فیصلہ کن میچ میں تماشائیوں کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا، ٹائٹل مقابلے میں پاکستان ایئرفورس اور واپڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ کبڈی کے کھلاڑیوں کی پھرتی، مہارت اور پکڑن پکڑائی شاندار تھی جس سے تماشائی بھی خوب محظوظ ہوئے۔

واپڈا نے فضائیہ کی ٹیم کو6 پوائنٹ سے ہرا دیا، آخر میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔