ہوپ مین ٹینس کپ، آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپین کو ہرا دیا

Last Updated On 03 January,2019 11:49 am

پرتھ: (دنیا نیوز) ہوپ مین ٹینس کپ میں میزبان آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپین کو ہرا دیا، ویمن سنگلز میں سابق نمبر ون موگوروزا کو شکست ہوئی۔

پرتھ کے ٹینس کورٹ پر ہوپ مین کپ کے میچز میں آسٹریلیا اور سپین کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، ویمن سنگلز میں پہلا اپ سیٹ سابق نمبر ون گاربین موگو روزا کو غیر معروف کھلاڑی سے شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی، سپینش کھلاڑی ڈیوڈ فیرر نے جیت سے سکور لیول کیا، جس سے سپینش ٹیم کا کم بیک ہوا۔

مکسڈ ڈبلز میں مقابلہ اعصاب شکن ثابت ہوا، پہلا سیٹ ہارنے کے بعد میزبان آسٹریلیا کی میچ میں فاتحانہ واپسی ہوئی، مسلسل دوسرا میچ جیت کر دو ایک کی فتح سمیٹی، میچ سے کھلاڑی ہی نہیں مداح بھی خوب محظوظ ہوئے۔