انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ: پاکستان وائٹ اور پاکستان گرین فائنل میں پہنچ گئے

Last Updated On 11 January,2019 07:14 pm

ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیول میں پاکستان وائٹ نے بھارت اور پاکستان گرین نے ایران کو ہرا کر انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

ساہیوال میں انٹرنیشنل کبڈی کا میلہ سجا، سیمی فائنل میں جیت کے لیے پاکستان وائٹ اور بھارت کے پہلوانوں نے خوب زور آزمائی کی تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان گرین نے اڑتیس کے مقابلے میں تیس پوائنٹس سے فتح سمیٹی۔

پاکستان گرین نے ایران کی مضبوط ٹیم کر ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 13جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔