لندن: (ویب ڈیسک) مانچسٹر یونائیٹڈ نے انگلش کھلاڑی ارون وین بیسیکا سے معاہدہ کر لیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے 21 سالہ کھلاڑی کیساتھ بڑی ڈیل کی ہے۔ یہ ڈیل 50 ملین پاؤنڈ (تقریباً آٹھ ارب روپے) کی ہے۔ کلب انتظامیہ پلیئر کا میڈیکل جلد کرے گی۔
برطانوی کلب کی جانب سے آفر کرائی گئی ہے کہ وین بیسیکا کیساتھ بڑا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس معاہدہ کی مالیت کے حساب سے پلیئر کو ہر ہفتے 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ دیئے جائینگے جو اس وقت دس ہزار پاؤنڈز لے رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق وین بیسیکا رواں ماہ اپنی ملکی فرائض انجام دیتے نظر آئیں گے، جون کے آخر میں یورپین انڈر 21 چیمپئن شپ کھیلیں گے۔