پیرس: (دنیا نیوز) ویمن فٹبال ورلڈ کپ میں ہالینڈ ٹیم اٹلی کو دو صفر سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
ویمن فٹبال ورلڈ کپ میں ہالینڈ ٹیم اٹلی کو دو صفر سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ سویڈن اور انگلینڈ نے بھی ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا تاہم جرمن ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
ویمن فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرز فائنل میں ہالینڈ کا اٹلی سے مقابلہ ہوا۔ ہالینڈ نے دو صفر کی جیت سے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹاپ ایٹ مرحلے میں سویڈن کے خلاف جرمنی کی ٹیم بھی دو ایک سے ناکام رہی۔ انگلینڈ نے ناروے کو تین صفر سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔