کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں تیسری قومی شوٹنگ چیمپئن شپ شروع ہو گئی، رائفل اور ایئر پسٹل سے مرد و خواتین نشانہ بازوں نے زبردست بازی مار لی۔
دنیا نیوز کے مطابق شہر قائد میں نشانہ بازی کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ مر د و خواتین شوٹرز نے فاتحانہ انٹری دی۔ پہلے روز پاکستان نیوی کے شوٹرز چھائے رہے، پچاس میٹر رائفل پرون مینز ایونٹ میں عاقب لطیف نے گولڈ میڈل جیتا، محمد عثمان نے چاندی اور غفران عادل نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
ویمنز ایونٹ میں سارہ سلیم نے گولڈ میڈل جیتا، دس میٹر ائیر پسٹل میں عزیر احمد گولڈ جبکہ آرمی کے کرنل ادریس رشید نے چاندی اور عمر حمید نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
پاکستان نیوی، آرمی، ائیر فورس، اے ایس ایف، سندھ۔، پولیس، سندھ رینجرز، بلوچستان، سندھ ، پنجاب، ایف آر اے کی ٹیموں کے علاوہ مختلف کلبز کے چار سو شوٹر چیمپئن شپ میں شرکت کر رہے ہیں۔