گلگت بلتستان: خواتین فٹبال لیگ سیزن ٹو کا آغاز، کھلاڑی پر جوش

Last Updated On 15 September,2019 03:48 pm

گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان کے خوبصورت قدرتی مناظر میں خواتین فٹ بال لیگ سیزن ٹو کا آغاز ہو گیا، ٹورنامنٹ میں ٹیم شمشال کے شاندار فاتحانہ آغاز سے ایونٹ میں نیا جوش آ گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق ضلع ہنزہ کے علاقے پھسو گوجال میں خواتین فٹ بال لیگ توجہ کا میلہ سج گیا، ٹیموں کی پرجوش خواتین کھلاڑیوں نے میچز شروع ہونے سے قبل ہی تیاریوں کو جوش دکھایا۔ خوبصورت ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو سیشن ہوا۔

افتتاحی میچ میں شمشال نے حریف سوست کو با آسانی 6-0 سے ہرا دیا۔

خواتین فٹ بال لیگ سیزن ٹو کا انعقاد قومی ٹیم کے پلیئرز سمیرا عنایت اور کرشمہ عنایت نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا، دونوں کا کہنا ہے کہ ویمن فٹبال ٹیلنٹ نظر آئے گا۔

دونوں کھلاڑیوں نے ویمن فٹبال میں بہتری کے لیے حکومتی عدم سرپرستی اور توجہ کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید ہیں کہ حکومت ہماری رہنمائی کرے گی۔

ویمن فٹبال ٹورنامنٹ 5 روز تک جاری رہے گا جبکہ اس ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔