لاس اینجلس: (دنیا نیوز) امریکی ریاست لاس اینجلس میں باکسنگ کے تگڑے معرکے سے پہلے بڑے فائٹر ٹائسن فری اور ڈوئنٹے ولڈر آمنے سامنے ہوئے، جوشیلے انداز میں ایکشن مارے، آئندہ سال 22 فروری کے بعد شیڈول مقابلہ دیکھنے کے لیے پرستار ابھی سے بے قرار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال 2020ء کی باکسنگ فائٹ کے ابھی سے چرچے شروع ہو گئے، لاس اینجلس میں ہیوی ویٹ باکسر ٹائسن فری Tyson Fury اور ڈوئنٹے وِلڈر Doentay Wilder آمنے سامنے آئے اور اس دوران خوب ایکشن بھی لگائے۔
تلخ جملوں کے تبادلے پر ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی، سال 2018ء میں برطانوی اور امریکی باکسرز کے درمیان ڈبلیو بی اے ہیوی ویٹ ٹائٹل بے نتیجہ ختم ہو گئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ری میچ کی اجازت کے بعد تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ 22 فروری 2020ء کے بعد زور کا جوڑ پڑے گا۔
سوشل میڈیا پر چھڑنے والی لفظی جنگ اور تازہ انٹری نے باکسنگ باؤٹ کو ابھی سے خبروں کی زینت بنا دیا جبکہ باکسنگ پرستاروں کا انتظار شدید ہونے لگا۔