کرونا وائرس کا خوف، باکسر محمد وسیم کی فائٹ کینسل کر دی گئی

Last Updated On 14 March,2020 05:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے اثرات کھیلوں پر بھی پڑھنے لگے، دنیا بھر میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ عالمی ایونٹ منسوخ ہو رہے ہیں، وہیں پر باکسنگ رنگ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے، پاکستانی باکسر محمد وسیم کی فائٹ کینسل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کی وجہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم کی فائٹ کینسل کردی گئی۔ 28مارچ کو محمد وسیم سابق یورپین چیمپئن ریان فراگ سےمقابلہ کرناتھا۔ محمدوسیم کی قازقستان میں فائٹ شیڈول تھی۔