نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون کھلاڑی کو چینی والدہ ہونے کی وجہ سے ’’ہاف کورونا‘‘ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی سرکار میں سرحدیں کو غیرمحفوظ ہیں ہی لیکن اب بھارتی کھلاڑی بھی نسلی تعصب کا نشانہ بننے لگے۔ بھارت کے لیے کئی میلڈلز جیتنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی کو چائینز ماں کی وجہ سے ’ہاف کورونا‘ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بیڈمنٹن پلیئر جوالا گوٹا کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے اور ان کے والد آںدھرا پردیش اور والدہ کا تعلق چین سے ہے۔
بھارتی کھلاڑی جوالا گوٹا کا کہنا ہے کہ بہت ہوگیا اب خاموش نہیں رہیں گی، بھارت کے لوگوں کے رویے سے بہت دکھ پہنچا ہے۔ والدہ کا تعلق چین سے مجھے اس پر فخر ہے اور کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان پر اس طرح تنقید کرے۔
خاتون کھلاڑی نے انتہائی غصے میں کہا کہ اس سے قبل بھی انہیں چائنا کا مال، آدھی چینی اور چنکی کہہ کر سوشل میڈیا پر تنقید کی جاچکی ہے اور اب ایک نئے نام کا اضافہ کردیا گیا ہے جس میں ہاف کورونا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم ان کے بارے میں پوچھ گچھ کرنا پسند نہیں کرتے تو یہ ہماری ثقافت اور کھانے کی عادات پر سوال کرنے والے کون ہوتے ہیں۔