پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی تعداد کے بعد دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ’ٹور ڈی فرانس‘ ملتوی کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹور ڈی فرانس اب 27 جون کی بجائے اب 29 اگست کو شروع ہو گئی اور 20 ستمبر کو ختم اختتام پذیر ہو گی۔
ٹور ڈی فرانس کے منتظمین کی جانب سے ابھی تک نئی تاریخوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق 3 ہفتوں پر مشتمل سائیکل ریس 27جون کو فرانس کے شہر نیس سے شروع ہونا تھی اور 19 جولائی کو دارالحکومت پیرس میں اختتام پذیر ہونا تھی۔
یاد رہے کہ فرانس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ 15 ہزار 729 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن 11 مئی تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے اور عوامی اجتماعات پر پابندی بھی مئی کے وسط تک برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز، انڈین پریمیئر لیگ، اولمپکس، ومبلڈن اور دیگر اسپورٹس ایونٹس ملتوی ہوچکے ہیں۔