لاہور: (ویب ڈیسک) محمد آصف نامی اس نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے ایک ہی جست گیارہ موٹر سائیکلوں کو پھلانگنے کا دلچسپ مظاہرہ کیا تھا۔
پاکستان اتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو فوری طور پر ڈھونڈنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد حکام نے اسے ڈھونڈ نکالا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کا نام محمد آصف ہے جو سندھ کے ضلع ٹھٹہ کا رہائشی اور کراچی میں مقیم ہیں۔
What a talent this youngster has got for long and triple jump. Indeed our rural areas are full of talented athletes. pic.twitter.com/lHiV5nmQu3
— Mohi shah (@mohishah1) August 2, 2020
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ نوجوان کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے اسے لاہور بلایا جا رہا ہے جہاں اس کے ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔