میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپینش سائیکل ریس کا 14واں مرحلہ بیلجئن رائیڈر ٹِم ویلڈنز کے نام رہا، پہاڑی سلسلے کے مشکل راؤنڈ میں سواروں کو خوب زور بازو دکھانا پڑا، دفاعی چیمپئن پرائمز روگلک کی مجموعی برقرار ہے۔
اسپینش سائیکلنگ ٹریک پر ریس جاری ہے، شرکا نے 14ویں مرحلے میں دو سو چار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، خوبصورت میدانی اور پہاڑی سلسلے کے مشکل سفر میں رائیڈرز کو زور بازو دکھانا پڑا۔
بیلجئم کے ٹِم ویلنز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، مجموعی برتری میں سلووینیا کے پرائمز روگلک ہی ٹاپ پر ہیں۔