کورونا وائرس کا وار، جمناسٹک ورلڈکپ منسوخ کر دیا گیا

Published On 09 March,2021 04:43 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر جاپان میں ہونے والا جمناسٹک ورلڈ کپ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

جمناسٹک ورلڈ کپ کا انعقاد 4 مئی سے ٹوکیو میں شیڈول تھا۔ اس کو اولمپکس کا تجرباتی ایونٹ قرار دیا گیا تھا۔ جمناسٹک ورلڈکپ میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس نے نمائندگی کرنا تھی۔

ٹوکیو میں اب ملکی سطح کا ایتھلیٹکس ایونٹ ہوگا۔ حکام ملکی سطح کے ایتھلیٹکس ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر اولمپکس گیمز ہوں گی۔ ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے شیڈول ہیں۔