پاکستانی گھڑ سوار کا بھارت میں بڑا کارنامہ، گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

Published On 16 March,2021 11:15 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) پاکستانی گھڑ سوار کا بھارت میں بڑا کارنامہ، نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں امتیاز حسین نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

بھارت کے شہر نواڈا میں جاری ایونٹ میں پانچ رکنی پاکستان ٹیم ایکشن میں ہے۔ اس ایونٹ میں بھارت، پاکستان، امریکا، نیپال اور بیلاروس کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

ان میں سے ٹیموں کو ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان 124 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

دو ٹیمیں ورلڈ کپ کوالیفائی کرینگی جو اگلے سال جنوبی افریقا میں ہوگا۔
 

Advertisement