قومی فٹبال وومن چمپئین شپ، واپڈا نے ہزارہ گرلز کو 17 گولز سے شکست دے دی

Published On 16 March,2021 01:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی شکار قومی فٹبال وومن چمپئین شپ کراچی میں جاری ہے، گروپ اے کے میچ میں واپڈا نے ہزارہ گرلز کو 17گولز سے شکست دے دی۔

ایونٹ کے پانچویں روز کے ایم سی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں واپڈا نے صفر کے مقابلے میں 17 گولز سے ہزارہ گرلز کو شکست دیکر چمپئین شپ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

مہناز شاہ نے ہیٹرک کی، قومی مقابلوں میں کورونا وائرس کے باعث گروپ بی کے میچز ملتوی کردئیے ہیں، واضح رہے کہ تین کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 رپورٹ مثبت آئی ہے۔