ٹوکیو اولمپکس ٹارچ ریلے کا جمعرات سے آغاز ہوگا

Published On 24 March,2021 11:06 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) ٹوکیو ریلے کے آغاز میں عام لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹوکیو سے آنے والے عملے کی تعداد میں محدود رکھائی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق پہلے رنر 2011ء میں خواتین فٹبال ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرنجام دینے والے نوریو ساساکی ہوں گے جبکہ اس ٹیم کے دیگر ارکان بھی پہلے دن کی دوڑ میں حصہ لیں گے۔

یہ ریلے جاپان کے قومی فٹبال کے تربیتی مرکز جے ویلج سے شروع ہوگی۔ ٹوکیو ریلے میں ماسک پہننے، سماجی دوری اختیار کرنے اور محدود ہجوم کیساتھ شروع کی جائے گی اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

بینک آف جاپان کے سابق نائب گورنر اور آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ اور توشیرو موتو اس ٹوکیو ریلے کے انچارج فرائض سرانجام دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ریلے کے آغاز پر ہی اولمپکس کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
 

Advertisement