اسپین سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ آسٹریلوی رائیڈر روہن ڈینس کے نام رہا

Published On 24 March,2021 12:03 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) اسپین میں جاری سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ آسٹریلوی رائیڈر روہن ڈینس کے نام رہا، اٹھارہ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ بائیس اعشاریہ ستائیس سیکنڈ میں طے کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ولٹا کاتالونیا سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں بھی رائیڈرز اِن ایکشن ہوئے، ٹائم ٹرائل کے اس ایونٹ میں چھوٹے فاصلے کے بڑے مقابلے ہوئے۔ اٹھارہ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ سب سے کم ٹائم بائیس منٹ ستائیس سیکنڈ میں آسٹریلیا کے روہن ڈینس نے طے کیا۔

پانچ سیکنڈ کے فرق سے فرنچ سائیکلسٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، الگ الگ ریس میں رائیڈرز کے جوش و خروش کو دیکھ کر مداح بھی پرجوش نظر آئے۔
 

Advertisement