چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 31 مئی سے شروع ہوگی

Published On 02 April,2021 08:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 31 مئی سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد شروع ہوگی۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع ہیں جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ٹورنامنٹ میں مرد ایونٹ کے لئے 30 ہزار ڈالر اور خواتین ایونٹ کے لئے 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ایونٹ 4 جون تک جاری رہے گا۔

ٹورنامنٹ کے کوارٹرز فائنل مقابلے 2 جون کو، سیمی فائنل مقابلے 3 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلے 4 جون کو کھیلے جائیں گے اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 

Advertisement