کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے قریب بحیرہ عرب میں ہونے والی قومی سیلنگ چیمپین شپ میں پاکستان نیوی نے کلین سوئپ کر لیا۔
تفصیل کے مطابق کراچی کے قریب بحیرہ عرب کے کھلے سمندر میں قومی سیلنگ کے زبردست مقابلے ہوئے۔ قومی چمپئین شپ میں پاکستان نیوی نے کلین سوئپ کر لیا۔
تینوں کلاس کے مقابلوں میں پاکستان نیوی کے سیلرز چھا گئے۔ لیژر سٹینڈر میں نیوی کے مزمل حسن نے پہلی پوزیشن لے لی۔ فور سیونٹی 470 کلاس میں نیوی کے رحمان الحق اور خالد حسین فاتح قرار پائے۔
آر ایس ایکس کلاس میں پاکستان نیوی کے قاسم عباس فاتح رہے۔ نیشنل سیلنگ چیمپین شپ میں 46 سیلرز نے حصہ لیا۔
پاکستان نیوی، آرمی، ایئر فورس اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے۔ قومی سیلرز نے کہا کہ اگر موقع ملے تو اولمپکس میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔