ایک منٹ میں 58 پش اپس، عرفان محسود نے80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ بھارتی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

Published On 03 April,2021 05:18 pm

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) پاکستان کےعرفان محسود نے80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 58 پش اپس لگا کر بھارتی حریف روہتاش چوہدری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے سپوت عرفان محسود نے ایک اور بڑ اکارنامہ کر دکھایا، قومی ایتھلیٹ نے 80 پاؤنڈ وزن کیساتھ ایک منٹ میں 58 پش اپس لگا کر بھارت کے روہتاش چودھری کو اعزاز سے محروم کر ۔

اس سے پہلے روایتی حریف روہتاش چوہدری نے 51 پش آپس لگائی تھیں ۔ عرفان محسود تیرہ بھارتی سمیت اکتالیس گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
 

Advertisement