امریکا میں باکسنگ میلہ، فلائیڈ مے ویدر اور لوگن پال مدمقابل ہوں گے

Published On 06 June,2021 01:22 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں لڑائی مارکٹائی کے کھیل باکسنگ کا بڑا رِنگ سج گیا، ناقابل شکست فلائیڈ مے ویدر اور لوگن پال مدمقابل ہوں گے، پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح زور کا جوڑ پڑے گا۔

کورونا سے متاثرہ باکسنگ مقابلہ، چار ماہ تک التوا کا شکار اب ہو گا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے ہارڈ روک اسٹیڈیم میں رِنگ سج گیا، فلائیڈ مے ویدر اور لوگن پال کا آمنا سامنا، وزن کرانے کے بعد شو ٹائم کا ایونٹ مرکز نگاہ بنا رہا۔ دونوں فائیٹرز جوشیلے انداز میں جیت کے دعوے کرتے رہے۔

الٹی گنتی شروع، پرستاروں کو مقابلے کا انتظارہے۔ فلائیڈ مے ویدر کا وسیع تجربہ ہے، پچاس باؤٹ میں ناقابل شکست رہنے کا کارنامہ نام کر رکھا ہے۔ ستائیس حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔
 

Advertisement