فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں پنجاب پولیس کی جانب سے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا اہتمام ہوا، کبڈی کے فائنل میچ میں ٹریفک پولیس کو فیصل آباد پولیس نے کانٹے دار مقابلے کے بعد ہرا دیا۔
کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد کھیلوں کے میدان بھی آباد ہوگئے ہیں۔ فیصل آباد پولیس لائن میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں پولیس کے کبڈی پلئیرز نے فن کے خوب جوہر دکھائے، فائنل میچ میں فیصل آباد پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کے جوان ایک دوسرے کہ مدمقابل آئے تو گھمسان کا رن پڑا۔
ریڈرز اور سٹاپرز نے اپنی ٹیم کی جیت کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ،کھلاڑیوں کا کہنا تھا ایسے مقابلے کبڈی کے فروغ کے لئے ضروری ہیں۔
فیصل آباد پولیس نے سخت مقابلے کہ بعد 25 کے مقابلے میں 33 پوائنٹس سے فتح اپنے نام کی۔ چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ انرٹڈسٹرکٹ مقابلوں کا مقصد ملازمت پیشہ افراد میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
پولیس ، وارڈنز اور ایلیٹ فورس کے نوجوانوں کی بڑی تعداد کبڈی کے سنسنی خیز مقابلے سے محظوظ ہوئی۔