ملتان: (دنیا نیوز) ملتان پولیس لائن میں رنگا رنگ سپورٹس گالہ میں پولیس کے جوانوں نے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔
ملتان پولیس لائن میں رسہ کشی ، نیزہ بازی ،ٹبیل ٹینس، والی بال ، ہاکی ، کرکٹ اور چار سو میٹر دوڑ کے دلچسپ مقابلے ہوئے جن میں پولیس کے جوانوں نے بھرپور انداز سے حصہ لیا اور سنسنی خیز مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس سے سپورٹس گالہ کی رونقیں بھی مزید بڑھ گئیں۔ کھلاڑیوں نے رنگا رنگ سپورٹس گالہ کے ذریعے شاندار تفریح میسر آنے پر کمانڈنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
سپورٹس گالہ کے مہمان خصوصی ڈی ائی جی گوہر مشتاق نے سپورٹس گالہ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ بھی جوانوں کی تفریح کے لیےکھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
سپورٹس گالہ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نقد انعام اور اسناد تقسیم کی گئیں جس پر فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جشن بھی منایا۔