ملتان: (دنیا نیوز) ایک ہی دن 6 بہنوں نے 6 بھائیوں سے پسند کی شادی رچا لی، یہ منفرد شادی والدین نے بچوں کے اصرار پر خوب دھوم دھام سے کی گئی۔
ملتان میں چھ بہنوں کی اپنے چچا کے چھ بیٹوں سے اجتماعی شادی ہوئی ہے ،مہنگائی کے دور میں دلہے اور دلہنیں خوشی سے نہال ہیں اس موقع پر دلہن انعم کا کہنا تھا کہ ہم چھ بہنیں ہیں ہماری شادی ایک ساتھ ہو رہی ہے اور ہم خوش ہیں۔
دلہا شکیل نے کہا کہ یہ ہم سب بھائیوں کی شادی ہو رہی ہے ہم خوش ہیں ایک جوائنٹ فیملی بن رہی ہے سب بھائی ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اور ہم ہنسی خوشی رہیں گے سب کی ایک گھر میں شادی ہوئی ہے سب خوش ہیںہماری پسند کی شادی ہے اللہ اسی طرح ہم بھائیوں میں اتفاق قائم رکھے۔
شادی کے اس پر مسرت موقع پر ظہور بخش اپنے چھ بیٹوں کی ایک ساتھ خوشی دیکھ کر بے حد خوش دیکھائی دیتے ہیں والد ظہور بخش کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی شادی کرتے ہیں تو ایک ساتھ کرتے ہیں ایک بڑا جو فیصلہ کر دے ہم اس پر قائم رہتے ہیں اس سے ایک ساتھ شادی سے غربت میں بھی کمی آتی ہے اور ہر لحاظ سے ہماری اچھی سیٹنگ ہو جاتی ہےعزیز و اقارب نے نئی زندگی کے آغاز پر نئے جوڑوں کو اپنی دعاوں میں رخصت کیا۔