اسلام آباد:(دنیا نیوز) 39ویں چیف آف دی ایئر سٹاف خیبر کپ اوپن ٹینس چیمپئن شپ کی ٹرافی پاکستانی نمبر ون عقیل خان نے اپنے نام کر لی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل حامد راشد رندھاوا، ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (ایڈمنسٹریشن) اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
اس حوالے سے ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ بوائز انڈر18 میں کوالیفائر مہاتیر محمد نے ٹاپ سیڈ سمیع زیب کو سنسنی خیز فائنل میں 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی، انڈر 12 میں حمزہ علی رضوان نے فائنل میچ میں زوہیب افضل ملک کو 4-2 اور 4-1 سے شکست دی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مردوں کے ڈبلزکے فائنل مقابلوں میں عقیل خان اور محمد عابد نے محمد شعیب اور برکت اللہ کو 6-3 اور7-6 سے شکست دی۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے جیتنے والے اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔