نیشنل جونئیر سکواش چیمپین شپ سرکٹ ٹو کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا

Published On 27 June,2022 12:37 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل جونئیر اسکواش چیمپین شپ سرکٹ ٹو کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر مارشل عامر مسعود نے افتتاح کیا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر مارشل عامر مسعود نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل جونئیر اسکواش چیمپین شپ سرکٹ ٹو میں ملک بھر سے 264 جونئیر پلئیرز شریک ہوں گے، پوری کوشش ہے کہ تین سالوں میں ورلڈ چیمپئین سامنے لائے۔

ائیر مارشل عامر مسعود نے مزید کہا کہ ورلڈ چینپئین بنانے کیلئے ہمارے پاس کوالٹی کے جونئیر پلییر موجود ہیں، ورلڈ چیمپئین بننے کیلئے پلئیرز کی عمر 20 سے 22 سال آئیڈیل ہے، نور زمان نے ایشین جونئیر جیت کر ثابت کر دیا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکواش فیڈریشن کی تمام توجہ جونئیر کھلاڑیوں پر مرکوز ہے، برٹش اوپن اور ورلڈ جونئیر کی تیاریوں کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کی ہے، ہمیں امید ہے کہ ورلڈ جونئیر کا ٹائٹل 36 سال نہیں جیت سکے وہ اب ضرور جیتیں گے۔

عامر مسعود کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، کھلاڑی ملک کیلئے کھیلیں ، فیڈریشن ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی، غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہے۔
 

Advertisement