قومی ہاکی ٹیم کے مینجر خواجہ جنید نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Published On 29 June,2022 11:43 am

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے مینجر خواجہ جنید نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، صدر پی ایچ ایف کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے مینجر خواجہ جنید نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں جانے سے پہلے بھی صدر پی ایچ ایف کو بتادیا تھا کہ میرا زیادہ تجربہ فیلڈ کا ہے اس لیے عہدہ مزید نہیں رکھنا چاہتا۔

سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کے مطابق خواجہ جنید بطور ٹیم مینجر مزید کام نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے دو سال بہترین کام کیا جبکہ ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکرگی پر بنائی گئی کمیٹی کا تعلق سزا دینے سے نہیں۔

آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی کا سب سے بڑا مسئلہ پیسوں کا ہے، آج ہماری ٹیم جو کھیلتی نظر آرہی ہے وہ ہماری مینجمنٹ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، کوچ نے ایشیا کپ کے حوالے سے پرفارمنس اور مس مینجمنٹ کی ذمہ داری لی ہے۔

 

Advertisement