صوفیہ: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فیبریس مارٹن اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہارکر ایونٹ سے باہرہوگئے۔
اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں جاری ہے۔
الیگزینڈر ڈونسکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار الیگزینڈر لازاروف پر مشتمل میزبان جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرنچ جوڑی دار فیبریس مارٹن کو 6-4، 3-6 اور 8-10 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔