لندن : (ویب ڈیسک ) تین بار ومبلڈن جیتنے والے سابق جرمن ٹینس سٹار بورس بیکر کو برطانوی جیل سے رہا کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف سابق ٹینس سٹار بورس بیکر کو برطانوی جیل سے رہائی مل گئی ہے جس کے بعد انہیں اب جرمنی بھیج دیا جائے گا۔
سابق ٹینس سٹار کو لاکھوں پاؤنڈز کے اثاثے چھپانے کے جرم میں برطانوی عدالت نے اپریل میں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی تھی، بورس بیکر کو برطانوی قانون کے مطابق ملک بدر کر کے واپس جرمنی بھیجا جائے گا۔
برطانوی حکام کے مطابق جو بھی غیر ملکی شہری برطانیہ میں کسی قسم کا جرم کرے اور اسے جیل کی سزا ہو جائے تو اسے جلد از جلد ملک بدر کردیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک جیوری نے بورس بیکر کو دیوالیہ پن سے متعلق الزامات میں قصوروار پایا تھا۔