اسلام آباد : (ویب ڈیسک ) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ساتویں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کا پیر کو ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں آغاز ہوگیا۔
میگا ایونٹ میں تمام ٹاپ پلیئرز عقیل خان، محمد شعیب، مزمل مرتضیٰ، محمد عابد، برکت اللہ، شہزاد خان، یوسف خلیل، ہیرا عاشق، سارہ محبوب خان اور نور ملک سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے ایک بیان میں ٹورنامنٹ کے تمام شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سرینا ہوٹلز کا گزشتہ سات سالوں سے ایون کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے ان کے تعاون کو بھی سراہا۔