ایڈیلیڈ ون ٹینس ، مدویدوف اور کیرن خچانوف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Published On 04 January,2023 07:58 pm

ایڈیلیڈ: (ویب ڈیسک) روس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف اور روس کے ہی کیرن خچانوف ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف نے دوسرے رائونڈ میں سربیا کے حریف کھلاڑی میومیر کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔

روس کے ہی کیرن خچانوف نے مردو ں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں برطانوی حریف کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر کو ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ میں جگہ بنائی ۔

رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔