انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانا خواب تھا جو پورا ہوگیا، سعود شکیل

Published On 04 January,2023 11:03 pm

کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانا کا خواب بھی پورا ہو گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا آئیڈیل کھلاڑی سری لنکا کے کمار سنگاکارا ہیں، سرفراز احمد نے بہت حوصلہ بڑھایا، سیفی بھائی کیساتھ کم عمری سے کھیلتا آرہا ہوں۔

سعود شکیل نے کہا کہ میں سوئپ شارٹ اسی وقت کھیلتا ہوں جب زائد رنز بن نہ رہے ہوں، اس طرز کا شاٹ کھیلتے ہوئے انگلینڈ سیریز میں آوٹ ہوا تھا۔

مخالف ٹیم کے پلان کو سمجھ کر کھیلا ہوں،ہر دن سیکھنے کو ہی ملتا ہے،اگلے میچز کے لیے مزید اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

Advertisement