لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی کے 2019 کے آئین کی منسوخی کے اثرات آنا شروع ، ایسوسی ایشنز کے تمام عہدے ختم کر دیئے گئے۔
2019 کے بعد مقرر ہونے والے عہدیداروں کو ان کی ذمہ داریوں سے الگ کر دیا گیا، پی سی بی ترجمان نے کہا کہ عہدوں سے فارغ کیے جانے پر افسردہ لیکن پی سی بی قانون کا پابند ہے۔
فارغ افراد کو بحال ہونے والے سسٹم میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی، پی سی بی نظام کی بحالی، ریجنل، ڈویژنل اور محکمہ جاتی کرکٹ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔