کراچی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ٹام بلنڈیل نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن ثابت ہو۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لحاظ سے نیشنل اسٹیڈیم پرفلیٹ وکٹ ہے،تاہم اب باونس زیادہ مل رہا ہے۔ہمیں اس پچ پر اپنی دوسری اننگ میں اچھا ٹوٹل بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے موزوں لگ رہی یے،ہم چاہتے ہیں دوسرا ٹیسٹ نتیجہ خیز رہے۔ جانتے ہیں کہ مسلسل اور لگا تار ٹیسٹ میچ کھیلنا پڑرہے ہیں،اس طرح سے کم ہی ہوتا ہے۔