نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن: ماحور شہزاد نے دو ٹائٹلز اپنے نام کر لیے

Published On 05 January,2023 12:45 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی نمبر ون ویمن بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد نے نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں سنگلز اور ڈبلز ٹائٹل جیت لیے۔

حیدر آباد میں کھیلے گئے نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے سنگلز ایونٹ میں ماحور شہزاد نے غزالہ صدیق کو 23-21 اور 21-12 سے شکست دی جبکہ ویمن ڈبلز ایونٹ میں ماحور نے عزالہ کے ساتھ الجا طارق اور سمیعہ طارق کو 21-13 اور 21-10 سے ہرایا۔

اولمپئن کھلاڑی نے اپنی کامیابی کے حوالے سے کہا کہ شادی کے بعد اور سال کے پہلے ہی ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے پر بہت خوشی ہے، میں آؤٹ آف پریکٹس تھی مگر اس کے باوجود اچھا پرفارم کیا۔

ماحور نے مزید کہا کہ یہ ٹورنامنٹ میرے لئے بہت اہم تھا کیوں کہ میں چاہتی تھی کہ شادی کے بعد اچھی شروعات کروں۔