لاہور : ( ویب ڈیسک ) پہلے رومانزا اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کل ( 2 مارچ ) سے رومانزا گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہو گا، حمنہ امجد جیسی ٹاپ رینکنگ لیڈیز ، محمد شبیر اور احمد بیگ جیسے ٹاپ گالفرز ایونٹ میں شرکت کریں گے۔
رومانزا گالف اینڈ کنٹری کلب کے سیکرٹری فیاض احمد سیال کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 300 سے زائد پیشہ ور اور شوقیہ گالفرز کی شرکت کی توقع ہے ، ٹاپ پرفارمرز 12 ملین روپے کے انعامات تک رسائی حاصل کریں گے، جو پاکستان کی گالفنگ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 27 فروری تک تمام پی جی ایف الحاق شدہ کلبوں سے 330 گالفر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، اس ایونٹ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا اور کھیلوں کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔