نور العین نے میکڈونلڈز سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

Published On 13 March,2023 12:43 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) واپڈا کی نور العین نے پہلی میکڈونلڈز آل پاکستان جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ کا ویمنزسنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

جہانگیر خان سکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر میں کھیلے گئے ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے فائنل میں واپڈا کی نور العین نے پنجاب کی رشنا محبوب کو سخت مقابلے کے بعد 3 -2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بوائز انڈر 17 کے فائنل میں خیبر پختونخوا کے عمیر عارف نے آرمی کے اذلان علی کو 11-9 ،11-8 اور12-10 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

گرلز انڈر 15 کے فائنل میں سندھ کی سحرش علی نے کے پی کی رانیہ قاضی کو 11-13 ،11-6 ،11 -9 اور11 -7 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ بوائز انڈر 15 کا فائنل پی اے ایف کے نعمان خان نے جیت لیا۔

Advertisement