روبرٹ شانگرا نے ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

Published On 14 March,2023 12:46 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) روبرٹ شانگرا نے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلی گئی نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے مقابلے میں روبرٹ شانگرا نے پہلی اور علی سلڈیرا نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فاضل مانیا اور سجاد شاہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور چیمپین شپ میں مختلف نو کیٹگریز کے ایونٹس منعقد ہوئے جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، ماسٹر، ایمچور، لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، مینز ڈیف، ویمن ڈیف اور انٹر سکولز شامل تھے۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ثمینہ مطلوب تھیں جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Advertisement