17 ویں نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز

Published On 13 March,2023 12:49 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 17 ویں نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا، ایونٹ کے افتتاحی روز اسلام آباد اور خیبر پختونخوا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے افتتاحی روز پہلے میچ میں اسلام آباد نے بلوچستان کو 4-9 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 2-9 ہرایا۔

خیال رہے کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد کے علاوہ پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔

Advertisement