جونیئر ہاکی ٹیم کی تشکیل کیلئے لاہور میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز

Published On 22 March,2023 01:26 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف ) کے زیر اہتمام جونیئر ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے حوالے سے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی تشکیل کے لئے دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئے۔

پی ایچ ایف کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والے ٹرائلز میں پنجاب، خیبر پختونخواہ ،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر  سے آنے والے 300 سے زائد جونیئر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپئن کلیم اللہ خان، اولمپئن ناصر علی، اولمپئن عبدالرحیم خان، اولمپئن شکیل عباسی اور لئیق لاشاری نے ٹرائلز کی نگرانی کی۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین، لاہور قلندز کے سی ای او عاطف رانا، ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید بھی موجود تھے۔

یاد رہے اس سے قبل عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا تھا۔

Advertisement