جنوبی امریکی فٹبال میوزیم کا لیونل میسی کو زبردست خراج تحسین پیش

Published On 28 March,2023 10:45 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)جنوبی امریکی فٹبال فیڈریشن میوزیم کا لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کا مجسمہ نصب کرنے کا فیصلہ، ہیڈ کوارٹر میں مجسمہ کے تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔

فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامے لیونل میسی کا لائف سائز مجسمہ لیجنڈری میراڈونا اور برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کے برابر نصب کیا جائے گا۔

جنوبی امریکی فٹبال فیڈریشن کے میوزیم میں اپنا مجسمہ نصب کیے جانے کے حوالے سے میسی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا، بچپن سے میرا خواب پیشہ ور فٹبال پلیئر بننا تھا، میں زندگی میں یہی کام کرنا چاہتا تھا جس سے مجھے عشق تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تک پہنچنے کیلئے میں نے طویل مسافت طے کی ہے، کئی فیصلے اور کئی ناکامیاں سمیٹی ہیں لیکن میں نے ہمیشہ آگے کی طرف دیکھا اور میں ہمیشہ فتح کا جشن منانا چاہتا تھا۔

میسی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اپنے خوابوں کیلئے جدوجہد کرنا بہت ہی اہم ہے، اور سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ سب کچھ ممکن ہے آپ بس کھیل کا مزہ لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل میسی کی جانب سے اپنے 800 گول مکمل کرنے کے بعد ارجنٹینا کی فٹبال فیڈریشن نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ٹریننگ سینٹر کو میسی کا نام دے دیا تھا۔ 

Advertisement