کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی جونیئر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان منیر آفتاب 26 سال کی عمر میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گئے۔
منیر آفتاب گردوں کے امراض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے زیر علاج تھے، بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی کے باعث منیر آفتاب نے آخری وقت انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گزارا۔
منیر آفتاب کراچی کے مشہور علاقے لیاری کے رہائشی تھے اور نیشنل بینک سے فارغ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے، انڈر14، انڈر16 اور انڈر19 فٹبال ٹیموں کی کپتانی کے علاوہ انہوں نے مختلف انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی پاکستان کی قیادت کی۔
منیر آفتاب کے لواحقین میں بیوہ اور تین معصوم بچے شامل ہیں، مرحوم کی سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر6 ماہ ہے، منیر آفتاب کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔