پیرس : (ویب ڈیسک ) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے حریف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
لیونل میسی یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ہفتے کے روز فرنچ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی نمائندگی کرتے ہوئے نائس کے خلاف میسی نے گول کرکے یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
Club Goals in Europe:
— Exclusive Messi (@ExclusiveMessi) April 8, 2023
Messi: 702
CR7: 701
Lionel Messi has SURPASSED Cristiano Ronaldo’s European career in 105 fewer matches pic.twitter.com/HrzDsp5gYi
میسی کے یورپین کلبز میں مجموعی گولز کی تعداد 702 ہوگئی ہے، جبکہ رونالڈو نے یورپین کلب فٹبال میں 701 گولز کر رکھے ہیں۔
لیونل میسی نے یہ اعزاز 841 میچز میں حاصل کیا جبکہ رونالڈو نے 701 گولز 949 میچز میں سکور کیے تھے۔
انفرادی طور پر بھی میسی کے پاس بہت سے ریکارڈ ہیں ، جن میں دو بار فیفا ورلڈ کپ گولڈن بال کا ایوارڈ ان کے نام ہے ، میسی سات بار دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے پر بیلن ڈی اور جیت چکے ہیں اوراب تک کوئی دوسرا کھلاڑی اسے تین سے زیادہ مرتبہ نہیں جیتا ہے۔
میسی کے پاس لا لیگا میں کسی بھی کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ مجموعی گول (474) کرنے کا ریکارڈ بھی ہے اور ساتھ ہی 2011-12 میں نصف سنچری تک پہنچنے کے بعد ایک ہی لا لیگا سیزن (50) میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔
میسی کا اپنے سابق کلب کے مضبوط کھلاڑی ہونے کے ساتھ 17 سالہ رفاقت کے بعد بارکا کے کا سب سے زیادہ گول اسکورر (672) کا ریکارڈ بھی شامل ہے ۔