لاہور: (دنیا نیوز) ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) پیرس اولمپک 2024ء ویمنز کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم دوسرے میچ میں بھی شکست کے بعد ایونٹ سے سے باہر ہو گئی۔
تاجکستان کے ہسور سینٹرل سٹیڈیم میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ پہلے ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف میں ہانگ کانگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 72ویں منٹ میں پہلا گول کرکے برتری حاصل کی۔
قومی ٹیم کے خلاف دونوں گول دوسرے ہاف میں ہوئے جن میں سے ایک گول پاکستانی کھلاڑی کی اپنی غلطی سے ہوا، میچ میں پاکستانی ویمنز فٹبال ٹیم کو 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو فلپائن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو تاجکستان کے خلاف کھیلے گی۔