ہسور : ( ویب ڈیسک ) اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ویمنز فٹبال ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو ( کل ) تاجکستان کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور اسے پہلے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، قومی ٹیم کو پہلے میچ میں فلپائن نے 0-4 اور دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے 0-2 سے ہرایا تھا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے مطابق اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہسور سینٹرل سٹیڈیم، تاجکستان میں جاری ہے ، قومی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو میزبان ٹیم تاجکستان کے خلاف کھیلے گی۔
GAVE IT OUR ALL!
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) April 9, 2023
Time to reflect and recover. Hoping to end this tournament on a high.
Next Up: VS (11th April)#wearepakistanfootball #dilsayfootball #womensfootball #olympicqualifiers pic.twitter.com/lemcp3bD2H
خیال رہے کہ ایونٹ کے پہلے دونوں میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم آئندہ سال پیرس میں ہونے والے اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائر سے باہر ہو چکی ہے۔